قرآن مجيد

سورة التين
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
قسم ہے انجیر کی! اور زیتون کی!

2
اور طور سینین کی!

3
اور اس امن والے شہر کی!

4
بلاشبہ یقینا ہم نے انسان کو سب سے اچھی بناوٹ میں پیدا کیا ہے۔

5
پھر ہم نے اسے لوٹا کر نیچوں سے سب سے نیچا کر دیا۔

6
مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک اعمال کیے تو ان کے لیے ختم نہ ہونے والا اجر ہے۔

7
پس اس کے بعد کون سی چیز تجھے جزا کے بارے میں جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے؟

8
کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟