نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
قسم ہے سورج کی! اور اس کی دھوپ کی! | |
2 |
اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے! | |
3 |
اور دن کی جب وہ اس ( سورج) کو ظاہر کر دے! | |
4 |
اور رات کی جب وہ اس ( سورج) کو ڈھانپ لے! | |
5 |
اور آسمان کی اور اس ذات کی جس نے اسے بنایا ! | |
6 |
اور زمین کی اور اس ذات کی جس نے اسے بچھایا ! | |
7 |
اور نفس کی اور اس ذات کی جس نے اسے ٹھیک بنایا! | |
8 |
پھر اس کی نافرمانی اور اس کی پرہیزگاری ( کی پہچان) اس کے دل میں ڈال دی۔ | |
9 |
یقینا وہ کامیاب ہوگیا جس نے اسے پاک کرلیا۔ | |
10 |
اور یقینا وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے مٹی میں دبا دیا۔ | |
11 |
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کی وجہ سے جھٹلا دیا۔ | |
12 |
جب اس کا سب سے بڑا بدبخت اٹھا۔ | |
13 |
تو ان سے اللہ کے رسول نے کہا اللہ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری (کا خیال رکھو)۔ | |
14 |
تو انھوں نے اسے جھٹلا دیا، پس اس (اونٹنی) کی کونچیں کاٹ دیں، تو ان کے رب نے انھیں ان کے گناہ کی وجہ سے پیس کر ہلاک کر دیا، پھر اس ( بستی) کو برابر کر دیا۔ | |
15 |
اور وہ اس (سزا) کے انجام سے نہیں ڈرتا۔ |