قرآن مجيد

سورة الأعلى
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو سب سے بلند ہے۔

2
وہ جس نے پیدا کیا، پس درست بنایا۔

3
اور وہ جس نے اندازہ ٹھہرایا، پھر ہدایت کی ۔

4
اور وہ جس نے چارا اگایا۔

5
پھر اس نے اسے سیاہ کوڑا کرکٹ کر دیا ۔

6
ہم ضرور تجھے پڑھائیں گے تو تو نہیں بھولے گا۔

7
مگر جو اللہ چاہے۔ یقینا وہ کھلی بات کو جانتا ہے اور اس بات کو بھی جو چھپی ہوئی ہے۔

8
اور ہم تجھے آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے ۔

9
سو تو نصیحت کر ، اگر نصیحت کرنافائدہ دے ۔

10
عنقریب نصیحت حاصل کرے گا جو ڈرتا ہے ۔

11
اور اس سے علیحدہ رہے گا جو سب سے بڑا بدنصیب ہے ۔

12
وہ جو سب سے بڑی آگ میں داخل ہو گا۔

13
پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا ۔

14
بے شک وہ کامیاب ہوگیا جو پاک ہوگیا ۔

15
اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا، پس نماز پڑھی ۔

16
بلکہ تم دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو ۔

17
حالانکہ آخرت کہیں بہتر اور زیادہ باقی رہنے والی ہے ۔

18
بے شک یہ بات یقینا پہلے صحیفوں میں ہے ۔

19
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ۔