قرآن مجيد

سورة الإنفطار
اپنا مطلوبہ لفظ تلاش کیجئیے۔

نمبر آیات تفسیر

1
جب آسمان پھٹ جائے گا۔

2
اور جب ستارے بکھر کر گر جائیں گے۔

3
اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے۔

4
اور جب قبریں الٹ دی جائیں گی۔

5
ہر شخص جان لے گا جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا۔

6
اے انسان! تجھے تیرے نہایت کرم والے رب کے متعلق کس چیز نے دھوکا دیا؟

7
وہ جس نے تجھے پیدا کیا، پھر تجھے درست کیا، پھر تجھے برابر کیا۔

8
جس صورت میں بھی اس نے چاہا تجھے جوڑ دیا۔

9
ہرگز نہیں، بلکہ تم جزا کو جھٹلاتے ہو۔

10
حالانکہ بلاشبہ تم پر یقیناً نگہبان (مقرر) ہیں۔

11
جو بہت عزت والے ہیں، لکھنے والے ہیں۔

12
وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو۔

13
بے شک نیک لوگ یقیناً بڑی نعمت میں ہوں گے۔

14
اور بے شک نافرمان لوگ یقیناً بھڑکتی آگ میں ہوں گے۔

15
وہ اس میں جزا کے دن داخل ہوں گے۔

16
اور وہ اس سے کبھی غائب ہونے والے نہیں ہیں۔

17
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے؟

18
پھر تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ جزا کا دن کیا ہے؟

19
جس دن کوئی جان کسی جان کے لیے کسی چیز کا اختیار نہ رکھے گی اور اس دن حکم صرف اللہ کا ہوگا۔