نمبر | آیات | تفسیر |
1 |
وہ کھٹکھٹانے والی۔ | |
2 |
کیا ہے وہ کھٹکھٹانے والی؟ | |
3 |
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کھٹکھٹانے والی کیا ہے؟ | |
4 |
جس دن لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے۔ | |
5 |
اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے۔ | |
6 |
تو لیکن وہ شخص جس کے پلڑے بھاری ہو گئے۔ | |
7 |
تو وہ خوشی کی زندگی میں ہو گا۔ | |
8 |
اور لیکن وہ شخص جس کے پلڑے ہلکے ہو گئے۔ | |
9 |
تو اس کی ماں ہاویہ ہے۔ | |
10 |
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ وہ کیا ہے؟ | |
11 |
ایک سخت گرم آگ ہے۔ |