سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”سب سے اچھا گوشت پشت کا ہے۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «سنده حسن» : «سنن ابن ماجه: 3308» تنبیہ: الشیخ الفہمی سے مراد محمد بن عبداللہ بن ابی رافع ہے، جسے حاکم اور ذہبی نے (تصحیح حدیث کے ذریعے سے) ثقہ قرار دیا ہے۔