اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کسی شخص کی سواری گم ہو جائے پھر وہ اسے پا لے تو اسے خوشی ہوتی ہے؟“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: جی ہاں، اللہ کے رسول! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے! تم گمشدہ سواری پا لینے پر جتنے خوش ہوتے ہو اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ پر اس سے کئی گناہ زیادہ خوش ہوتا ہے۔“[صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 80]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، كتاب الدعوات، باب التوبة، رقم: 6308، 6309 - صحيح مسلم، كتاب التوبة، باب الحض على التوبة والفرح بها، رقم: 2675/2، 2744/3، 2745، 2746 - مسند أحمد: 79/16، رقم: 83/8177، حدثنا عبدالرزاق بن همام: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا به أبو هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال .... - مصنف عبدالرزاق: 297/11، 298 - شرح السنة، باب التوبة: 83/5، 84.»