الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


موطا امام مالك رواية ابن القاسم
حج کے مسائل
14. اگر حج پر جانے والی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہو جائے تو . . .
حدیث نمبر: 309
389- وبه: عن أبيه عن أسماء بنت عميس أنها ولدت محمد بن أبى بكر بالبيداء، فذكر ذلك أبو بكر لرسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: ”مرها فلتغتسل ثم لتهل.“
اور اسی سند کے ساتھ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بیداء کے مقام پر ان کا بیٹا محمد بن ابی بکر پیدا ہوا تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے حکم دو کہ نہا لے پھر لبیک شروع کر دے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 309]
تخریج الحدیث: «389- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 322/1، ح 717، ك 20 ب 1 ح 1) التمهيد 313/19، الاستذكار: 666، و أخرجه النسائي (127/5 ح 2664) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن مالك به ورواه مسلم (1209/109) من حديث عبدالرحمٰن بن القاسم عن أبيه عن عائشة به .»

قال الشيخ زبير على زئي: سنده صحيح

موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم کی حدیث نمبر 309 کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 309  
تخریج الحدیث:
[وأخرجه النسائي 127/5 ح 2664 من حديث عبد الرحمن بن القاسم عن مالك به ورواه مسلم 1209/109، من حديث عبدالرحمن بن القاسم عن أبيه عن عائشه به]

تفقه:
➊ حج پر جانے والی جس عورت کے ہاں بچے کی پیدائش ہو تو اسے چاہئے کہ نہا کر سفر شروع کر دے اور چالیس دنوں کا انتظار نہ کرے
➋ اس حدیث سے اشارہ ملتا ہے کہ، محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ صحابی تھے۔
➌ احرام سے پہلے نہانا سنت ہے۔
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 389