35- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يصلي بالليل إحدى عشرة ركعة يوتر منها بواحدة. فإذا فرغ منها اضطجع على شقه الأيمن.
اور اسی سند (کے ساتھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو گیارہ رکعات نماز پڑھتے تھے۔ ان میں سے ایک وتر (آخر میں) پڑھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے فارغ ہوتے تو دائیں کروٹ لیٹ جاتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 167]
تخریج الحدیث: «35- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 120/1 ح 261، ك 7 ب 2 ح 8) التمهيد 121/8، الاستذكار: 232، و أخرجه مسلم (736) من حديث مالك به.»