طارق بن عبداللہ محاربی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز میں ہو تو اپنے دائیں طرف نہ تھوکو، اپنے پیچھے یا اپنے بائیں طرف یا پھر بائیں پاؤں کے نیچے (تھوکو)“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- طارق رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوسعید، ابن عمر، انس اور ابوہریرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اہل علم کا عمل اسی پر ہے۔ [سنن ترمذي/أبواب السفر/حدیث: 571]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الصلاة 22 (478)، سنن النسائی/المساجد 33 (727)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 61 (1021)، (تحفة الأشراف: 4987)، مسند احمد (6/396) (صحیح)»