عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إذا زلزلت»(ثواب میں) آدھے قرآن کے برابر ہے، اور «قل هو الله أحد» تہائی قرآن کے برابر ہے اور «قل يا أيها الكافرون» چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے صرف یمان بن مغیرہ کی روایت ہی سے جانتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2894]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5970) (صحیح) (سند میں یمان بن مغیرہ ضعیف راوی ہیں، مگر قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ اور قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ “ کی فضیلت شواہد کی بنا پر صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح دون فضل زلزلت انظر الحديث (3070)
قال الشيخ زبير على زئي: (2894) إسناده ضعيف يمان بن المغيرة: ضعيف (تق: 7854) وقال الهيثمي :وهو ضعيف عند الجمهور (مجمع الزوائد 124/5)
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2894
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں یمان بن مغیرہ ضعیف راوی ہیں، مگر ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ کی فضیلت شواہد کی بنا پر صحیح ہے)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2894