سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایسا کرتے تھے (یعنی تطبیق کرتے تھے) پھر ہمیں اس سے روک دیا گیا اور حکم دیا گیا کہ ہم ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الصلاة/حدیث: 259]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الأذان 118 (790)، صحیح مسلم/المساجد 5 (535)، سنن ابی داود/ الصلاة 150 (867)، سنن النسائی/التطبیق 1 (1033)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 17 (873)، (تحفة الأشراف: 3929)، مسند احمد (1/181، 82)، سنن ابی داود/ الصلاة 68 (1341) (صحیح)»