الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے: |
كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں
32. باب
32. باب: فتنہ سے متعلق ایک اور پیش گوئی۔
ثوبان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”جب میری امت میں تلوار چل پڑے گی تو وہ قیامت تک نہ رکے گی
“ ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
[سنن ترمذي/كتاب الفتن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2202]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الفتن 1 (4252)، سنن ابن ماجہ/الفتن 9 (3952) والفتن (2108)، و مسند احمد (5/278، 284) (کلہم: 1734) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جب وہ آپس میں لڑنے لگیں گے تو قیامت تک یہ لڑائی چلتی رہے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5406)
● جامع الترمذي | إذا وضع السيف في أمتي لم يرفع عنها إلى يوم القيامة |
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 2202 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2202
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی جب وہ آپس میں لڑنے لگیں گے توقیامت تک یہ لڑائی چلتی رہے گی۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2202