ابوسعید بن معلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں بازار جاتے تو مسجد سے گزرتے، تو اس میں نماز پڑھتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 733]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 733
733 ۔ اردو حاشیہ: یہ روایت ضعیف ہے، اس لیے اس سے عنوان باب پر استدلال صحیح نہیں، تاہم اگر اس کا اہتمام کر لیا جائے تو بہتر اور باعث بابرکت ہے لیکن ضروری نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 733