ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس وقت بندہ اپنے گھر سے مسجد کی طرف نکلتا ہے تو ایک قدم پر ایک نیکی لکھی جاتی ہے، اور دوسرے قدم پر ایک برائی مٹا دی جاتی ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب المساجد/حدیث: 706]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 706
706 ۔ اردو حاشیہ: دوسرے معنی یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ ایک پاؤں نیکی لکھتا ہے اور دوسرا پاؤں برائی مٹاتا ہے۔ پاؤں کی طرف نسبت مجازاً ہو گی۔ دونوں معنوں کا نتیجہ ایک ہی ہے، بس اتنی بات ہے کہ دوسرے معنی میں زیادہ بلاغت پائی جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 706