ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ نے مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنا تو جیسے اس نے کہا ویسے ہی آپ نے بھی کہا۔ [سنن نسائي/كتاب الأذان/حدیث: 677]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ، وقد أخرجہ المؤلف فی الیوم واللیلة برقم: (349) (صحیح)»