الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن نسائي
كتاب الأشربة
کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
51. بَابُ : الْكَرَاهِيَةِ فِي بَيْعِ الزَّبِيبِ لِمَنْ يَتَّخِذُهُ نَبِيذًا
51. باب: نبیذ بنانے والے کے ہاتھ انگور بیچنے کی کراہت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5715
أَخْبَرَنَا الْجَارُودُ بْنُ مُعَاذٍ هُوَ بَاوَرْدِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ , عَنْ أَبِيهِ:" أَنَّهُ كَانَ يَكْرَهُ أَنْ يَبِيعَ الزَّبِيبَ لِمَنْ يَتَّخِذُهُ نَبِيذًا".
طاؤس سے روایت ہے کہ وہ ناپسند کرتے تھے کہ انگور کسی ایسے کے ہاتھ بیچا جائے جو اس کی نبیذ بناتا ہو ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5715]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 18839) (صحیح الإسناد)»

وضاحت: ۱؎: مراد نشے والی نبیذ ہے۔

قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد مقطوع

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

سنن نسائی کی حدیث نمبر 5715 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5715  
اردو حاشہ:
کیونکہ اس میں تعاون علی الاثم، یعنی گناہ پر تعاون ہے اور یہ حرام ہے کیونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے ﴿وَلا تَعَاوَنُوا عَلَى الإثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ خصوصاً نشہ آور مشروب کے سلسلے میں تو دس آدمیوں پر لعنت کی گئی ہے جو کسی نہ کسی لحاظ سے اس کاروبار میں ملوث ہوں، خواہ وہ مزدوری ہی کررہے ہوں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5715