ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مشروب جو نشہ لائے، حرام ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5594]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5594
اردو حاشہ: امام نسائی ؒ نے یہ حدیث دو استادوں: اسحاق بن ابراہیم اور قتیبہ سے بیان کی ہے۔ استاد اسحاق بن ابراہیم نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جبکہ استاد قتبیہ کے الفاظ ہیں: عَنْ عَائِشَةَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ سبحان اللہ! محدثین کرام رحمہم اللہ نقل روایت میں کس درجہ محتاط تھے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5594