الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن نسائي
كتاب آداب القضاة
کتاب: قاضیوں اور قضا کے آداب و احکام اور مسائل
35. بَابُ : الْقَضَاءِ فِيمَنْ لَمْ تَكُنْ لَهُ بَيِّنَةٌ
35. باب: جس کا کوئی گواہ نہ ہو اس کے بارے میں کیوں کر فیصلہ ہو۔
حدیث نمبر: 5426
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى:" أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دَابَّةٍ لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ فَقَضَى بِهَا بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو لوگ ایک جانور کے بارے میں جھگڑا لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے، ان میں سے کسی کے پاس کوئی گواہ نہ تھا، تو آپ نے اس کے آدھا کیے جانے کا فیصلہ کیا۔ [سنن نسائي/كتاب آداب القضاة/حدیث: 5426]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الٔرقضیة 22 (3613)، سنن ابن ماجہ/الٔوحکام 11 (2330)، (تحفة الأشراف: 9088)، مسند احمد (4/403) (ضعیف) (اس روایت کی سند اور متن دونوں میں سخت اختلاف ہے، اس کا مرسل ہونا ہی صحیح ہے، دیکھیے الإرواء رقم 2656)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: حسن

   سنن أبي داودادعيا بعيرا أو دابة إلى النبي ليست لواحد منهما بينة فجعله النبي بينهما
   سنن ابن ماجهاختصم إليه رجلان بينهما دابة وليس لواحد منهما بينة فجعلها بينهما نصفين
   سنن النسائى الصغرىرجلين اختصما إلى النبي في دابة ليس لواحد منهما بينة فقضى بها بينهما نصفين
   بلوغ المرامان رجلين اختصما إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم في دابة ليس لواحد منهما بينة فقضى بها بينهما نصفين

سنن نسائی کی حدیث نمبر 5426 کے فوائد و مسائل
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5426  
اردو حاشہ:
دلیل مثلا: گواہ یا دستاویز وغیرہ۔ اسی طرح قبضہ بھی کسی کا نہیں تھا یا دونوں کا قبضہ تھا۔ قرائن بھی کسی ایک جانب کو ترجیح نہیں دیتے تھے۔ ایسی صورت میں یہی فیصلہ ہو گا یا پھر قرعہ اندازی کی جائے گی جس پربھی فریقین راضی ہو جائیں یا جسے قاضی مناسب خیال کرے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5426   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1214  
´دعویٰ اور دلائل کا بیان`
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ دو آدمیوں کا ایک جانور کے بارے میں جھگڑا ہوا۔ ان میں سے کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا دینے کا فیصلہ فرمایا۔ اسے احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے؟ یہ الفاظ نسائی کے ہیں۔ اس کی سند عمدہ ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1214»
تخریج:
«أخرجه أبوداود، القضاء، باب الرجلين يدعيان شيئًا وليس لهما بينة، حديث:3613، والنسائي، آداب القضاة، حديث:5426، والسنن الكبرٰي له:3 /487، حديث:5998.»
تشریح:
علامہ خطابی رحمہ اللہ نے کہا ہے: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس اونٹ یا جانور کو دونوں نے اپنے ہاتھ میں پکڑ رکھا تھا۔
تب ہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو آدھے آدھے کا مستحق قرار دیا۔
اگر یہ بات نہ ہوتی‘ یعنی ان دونوں کے سوا وہ کسی تیسرے آدمی کے قبضے میں ہوتا تو صرف دعوے سے وہ دونوں حقدار نہیں بن سکتے تھے۔
ملا علی قاری نے کہا ہے کہ یہ بھی احتمال ہے کہ وہ جانور کسی تیسرے آدمی کے پاس ہو جس کا ان دونوں کے ساتھ کوئی تنازع نہ ہو۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1214   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3613  
´دو آدمی ایک چیز پر دعویٰ کریں اور گواہ کسی کے پاس نہ ہوں اس کے حکم کا بیان۔`
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ دو شخصوں نے ایک اونٹ یا چوپائے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دعویٰ کیا اور ان دونوں میں سے کسی کے پاس کوئی گواہ نہیں تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چوپائے کو ان کے درمیان تقسیم فرما دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الأقضية /حدیث: 3613]
فوائد ومسائل:
فائدہ: اسلام کا اصول شہادت ہر طرح کی صورت حال کےلئے فیصلے کا موثرذریعہ ہے۔
اگر مدعی کے پاس ایک گواہ ہے۔
تو دوسرے گواہ کی کمی پوری کرنے کےلئے وہ قسم کھائے گا اگر اس کے پاس کوئی گواہ نہیں۔
اور مدعی علیہ قسم نہیں کھانا چاہتا۔
تو قاضی دونوں کی رضا مندی سے صلح کرا سکتا ہے۔
اس صلح میں متنازع مال مال آدھا آدھا بھی تقسیم ہوسکتا ہے۔
اگر وہ صلح کےلئے تیار نہیں ہوتے تو قاضی یہ فیصلہ بھی کر سکتا ہے۔
کہ تم دونوں میں سے جو کوئی قسم کھائے گا مال اسی کا ہوگا۔
اگر پھر بھی دونوں قسم کھانے سے انکار کریں تو قرعہ ڈالا جائے گا۔
اور جس کا نام نکلے گا اسے قسم کھانی ہوگی یا پھر دستبرداری دینی ہوگی۔
حدیث3613 سے لے کر 3619 تک کی احادیث سے مندرجہ بالا تمام اصول واضح ہوجاتے ہیں۔
اسلام نے خصومات کے فیصلے کےلئے گواہی اور حلف ہی کو اساسی حیثیت دی ہے۔
کسی اور نظام قانون میں شہادت وحلف کے یہ تمام اصول بیان نہیں کئے گئے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3613