ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہو گا جو مخلوق کی تصویر بنانے میں اللہ تعالیٰ کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5365]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5365
اردو حاشہ: یعنی ان کا یہ فعل نقل کی طرح ہی ہے اگر چہ ان کی نیت ایسی نہ ہو۔ واضح کام میں نیت نہیں دیکھی جاتی کیونکہ وہ تو مخفی ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5365