عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5253]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5253
اردو حاشہ: حسن کی خاطر جسم کے بعض حصوں کو سوئی سے چھید کر سرمہ یا کوئی اور رنگ بھرا جاتا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ اپنے آپ کوعذاب میں ڈالنا نیز غیر ضروری تکلف ہے لہذا منع ہے۔ (دیکھیے حدیث:5094)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5253