عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے کا کام کرنے والی پر لعنت فرمائی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5251]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5251
اردو حاشہ: کسی برے کام یا وصف پر لعنت کرنا جائز ہے البتہ کسی معین شخص پر لعنت کرنا جائز نہیں الا یہ کہ وہ صریح کفر ہو یا اللہ اور اس کے رسول نے اس پر لعنت کی ہو جیسے ﴿تَبَّت يَدا أَبي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾(اللھب 111:1)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5251