ابو جعفر الباقر کہتے ہیں کہ میں سوید بن مقرن کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ظلم سے بچنے میں مارا جائے وہ شہید ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب تحريم الدم/حدیث: 4101]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4101
اردو حاشہ: کوئی ظالم کسی مظلوم کا حق چھیننا چاہتا ہے اور مال حوالے نہ کرنے کی صورت میں اسے قتل کی دھمکی دیتا ہے۔ مظلوم کو اجازت ہے کہ اس سے لڑ کر اپنا حق بچا لے اور اگر اس کوشش میں وہ مارا جائے تو وہ عنداللہ شہید ہو گا اور اگر ظالم مارا جائے تو اس کا خون ضائع ہے۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4101