ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ (کرنا اچھا) نہیں ہے، لیکن جس کسی کو عمریٰ میں کوئی چیز دے دی گئی تو وہ چیز اس کی (ہمیشہ کے لیے) ہو گئی“۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3783]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 15007)، مسند احمد (2/357) وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الہبات 3 (2379)، وانظرمایأتي برقم: 3785 (حسن صحیح)»