زید بن ثابت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ وارث کا حق ہے“۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الرقبى/حدیث: 3746]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 89 (3559)، سنن ابن ماجہ/الہبات 4 (2381)، (تحفة الأشراف: 3700)، مسند احمد (5/182، 189) ویأتي عند المؤلف بأرقام: 3747، 3749) (صحیح الإسناد)»
وضاحت: ۱؎: یعنی جو چیز کسی کو صرف اس کی زندگی بھر کے لیے دے دی گئی تو اس کے مرنے کے بعد وہ چیز اس کے ورثاء میں منتقل ہو جائے گی دینے والے کو واپس نہ ہو گی۔