صفیہ بنت ابو عبید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی سے اور بیوی سے مراد ام سلمہ رضی اللہ عنہا ہیں اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اوپر گزری ہوئی حدیث جیسی حدیث بیان کرتی ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3535]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3535
اردو حاشہ: سوگ والی روایت کا تکرار یہ بتانے کے لیے ہے کہ یہ روایت کہیں حضرت ام حبیبہؓ سے ہے‘ کہیں حضرت ام سلمہؓ سے‘ کہیں حضرت حفصہؓ سے اور کہیں آپ کی کسی اور زوجہ محترمہ سے۔ ان میں کوئی اختلاف نہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3535