أخبرنا محمد بن منصور قال حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن عطية القرظي قال: كنت يوم حكم سعد في بني قريظة غلاما فشكوا في فلم يجدوني أنبت فاستبقيت فها أنا ذا بين أظهركم .
عطیہ قرظی کہتے ہیں کہ جب سعد رضی اللہ عنہ نے بنو قریظہ کے مردوں کے قتل کا فیصلہ دیا تو اس وقت میں بچہ تھا، لوگوں کو میرے متعلق شبہ ہوا (کہ میں فی الواقع بچہ ہوں یا جوان؟ جب انہوں نے تحقیق کی) تو مجھے زیر ناف کے بالوں والا نہیں پایا اور میں بچ رہا۔ چنانچہ میں آج تمہارے درمیان موجود ہوں۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3460]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحدود 17 (4404)، سنن الترمذی/السیر 29 (1584)، سنن ابن ماجہ/الحدود 4 (2541)، مسند احمد (4/310، 383، و5/311، 312، سنن الدارمی/السیر 26 (2507)، ویأتي عند المؤلف في القطع 17 برقم: 4984، 4405 (صحیح)»