اس سند سے بھی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر انہوں نے اسی طرح بیان کیا اور وہ اس میں (صرف اتنا) کہتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں نے زینب کو بھیجا تو انہوں نے اجازت طلب کی، آپ نے انہیں اجازت دی، پھر وہ اسی طرح آگے کہتی ہیں، معمر نے اس کے برعکس عن الزہری، عن عروۃ، عن عائشہ کہہ کر روایت کی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3397]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3397
اردو حاشہ: معمر‘ صالح اور شعیب تینوں زہری کے شاگرد ہیں مگر اس روایت کو صالح اور شعیب نے عن زہری عن محمد بن عبدالرحمن عن عائشہ کی سند سے بیان کیا ہے جبکہ معمر نے محمد بن عبدالرحمن کے بجائے عروہ کا نام لیا ہے۔ صحیح روایت صالح اور شعیب کی ہے۔ واللہ أعلم۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3397