جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر چڑھے یہاں تک کہ جب آپ نے بیت اللہ کو دیکھا، تو آپ نے تکبیر کہی۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2974]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2974
اردو حاشہ: معلوم ہوا صفا اور مروہ پر اتنا چڑھے کہ بیت اللہ نظر آنے لگے، پھر دعائیں اور تسبیحات وتکبیرات پڑھے، لیکن آج کل صفا یا مروہ پر چڑھ کر بیت اللہ کو دیکھنا آسان نہیں، بلکہ تعمیرات کی وجہ سے مشکل ہوگیا ہے الا یہ کہ صفا کے بعض مخصوص مقامات سے ستونوں کے درمیان سے، کوشش سے اسے دیکھا جا سکتا ہے۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2964)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2974