مقدام بن معد یکرب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبح کا کھانا (سحری کو) لازم پکڑو، کیونکہ یہ مبارک کھانا ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2166]
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2166
اردو حاشہ: غذا اس کھانے کو کہا جاتا ہے جو دن کے آغاز میں کھایا جاتا ہے۔ روزے دار کے لیے چونکہ سحری ہی دن کے کھانے کے قائم مقام ہے، لہٰذا اسے حدیث مبارکہ میں غذا بھی کہا گیا ہے، جیسے ہم اپنی زبان میں سحری کو ناشتہ کہہ لیں۔(مزید دیکھئے، حدیث: 2146)
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2166