حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے روزے ہیں“۔ شعبہ بن حجاج نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1615]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح بما قبلہ) (یہ مرسل ہے لیکن پچھلی روایت متصل ہے)»
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1615
1615۔ اردو حاشیہ: حدیث نمبر: 1614 اور 1615ایک ہی ہیں۔ فرق صر ف یہ ہے کہ حدیث نمبر 1614 میں سند متصل ہے جبکہ حدیث نمبر 1615 میں صحابی (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا ذکر نہیں ہے۔ اصولِ حدیث میں ایسی روایت کو مرسل کہتے ہیں۔ اس حدیث کے راوی حضرت شعبہ بن حجاج ہیں۔
سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1615