یحییٰ بن آدم کہتے ہیں کہ میں نے سفیان (سفیان ثوری) کو یہی تشہد فرض اور نفل دونوں میں پڑھتے سنا، اور وہ کہتے تھے کہ ہم سے اسحاق نے بیان کیا انہوں نے ابو احوص سے انہوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، نیز اسے ہم سے منصور اور حماد نے بیان کیا اور ان دونوں نے ابووائل سے روایت کیا اور انہوں نے عبداللہ ابن مسعود سے اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1166]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «حدیث أبو إسحاق عن أبي الأحوص، عن عبداللہ تقدم تخریجہ، أنظر حدیث رقم: 1164، ولکن حدیث منصور وحماد عن أبي وائل عن عبداللہ أخرجہ: صحیح البخاری/الدعوات 17 (6328)، صحیح مسلم/الصلاة 16 (402)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 24 (899م1)، (تحفة الأشراف: 9242، 9296)، مسند احمد 1/413، 439، 440، 464، ویأتي عند المؤلف بأرقام: 1170، 1171، 1278 (صحیح)»