عامر بن شراحیل شعبی کہتے ہیں کہ عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ جب کوفہ آئے تو ہم اہل کوفہ کے چند فقہاء کے ساتھ ان کے پاس گئے، اور ہم نے ان سے کہا: آپ ہم سے کوئی حدیث بیان کیجئے جسے آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو، تو وہ کہنے لگے: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: ”اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ، سلامت رہو گے“، میں نے پوچھا: اسلام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور ساری تقدیر پر ایمان لاؤ، چاہے اچھی ہو، بری ہو، میٹھی ہو، کڑوی ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 87]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9864، مصباح الزجاجة: 31)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/257، 378) (ضعیف جدًا)» (سند میں عبد الاعلیٰ منکر الحدیث بلکہ تقریباً متروک الحدیث راوی ہیں، ملاحظہ ہو: ظلال الجنة: 135)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف جدًا قال البوصيري: ’’ ھذا إسناد ضعيف لإتفاقھم علي ضعف عبد الأعلي‘‘ عبدالأعلي بن أبي المساور: متروك،كذبه ابن معين (تقريب: 3737) و قال الھيثمي: و قد ضعفه الجمھور (مجمع الزوائد 56/9) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 377