جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک شخص کے پاس سے گزرے جو وضو کر رہا تھا، اور اپنے دونوں موزوں کو دھو رہا تھا، آپ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، گویا آپ اسے روک رہے ہیں، اور فرمایا: ”تمہیں تو (موزوں پر) صرف مسح کا حکم دیا گیا ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس طرح کیا یعنی انگلیوں کے کناروں سے خط کھینچتے ہوئے پنڈلیوں کی جڑ تک لے گئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 551]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 3084، ومصباح الزجاجة: 228) (ضعیف جدا)» (سند میں بقیہ مدلس اور جریر بن یزید ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو: ضعیف أبی داود: 19)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف بقية صدوق كثير التدليس عن الضعفاء (تقريب: 734) وجرير بن يزيد ضعيف أو مجهول،ا نظر التقريب (918) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 398