ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو سے پہلے «بسم اللہ» نہ کہے اس کا وضو نہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 397]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث397
اردو حاشہ: 1۔ اس حدیث کی روشنی میں بعض علماء نے وضو کے شروع میں ”بسم الله“ پڑھنے کو واجب قرار دیا ہے اور بعض علماء نے اسے سنت قرار دیا ہے۔ ان کے نزدیک ”وضو نہیں“ کا مطلب یہ ہے کہ ”کما حقہ مکمل وضو نہیں“ لیکن یہ تاویل بلا دلیل ہے (2) اگر”بسم الله“ۃبھول گئی اور وضو کے دوران میں یاد آئی تو فوراً پڑھ لے، تاہم وضو دوبارہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھول چوک معاف ہے۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 397