انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا کو سرخ دھاری دار ریشمی کرتا پہنے دیکھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3598]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 30 (5298)، (تحفة الأشراف: 1540) (شاذ)» (حدیث میں ”زینب“ کا ذکر شاذ ہے، محفوظ حدیث میں ”ام کلثوم“ کا ذکر ہے)
قال الشيخ الألباني: شاذ والمحفوظ أم كلثوم مكان زينب
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف نسائي (5298) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3598
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداً صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب ؓ کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم ؓ کا نام ہے جس کی تا ئید ہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔ مزید دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجة للألبانى، رقم: 789 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 3598)
(2) سیراء اس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3598