ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جو تم سے بیان کرے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، میں نے دیکھا ہے کہ آپ بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 307]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث307
اردو حاشہ: حضرت عائشہ ؓ کی یہ نفی ان کی اپنی معلومات کے مطابق ہے کیونکہ گھر میں نبی ﷺہمیشہ بیت الخلاء میں ہی بیٹھ کر پیشاب کرتے تھے۔ گزشتہ حدیث میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے گھر سے باہر کا واقعہ بیان کیا ہے جس کا ام المومنین کو علم نہیں ہوا، اس لیے دونوں اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 307