الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:



سنن ابن ماجه
كتاب المناسك
کتاب: حج و عمرہ کے احکام و مسائل
79. بَابُ : دُخُولِ الْكَعْبَةِ
79. باب: کعبہ کے اندر داخلے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3063
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَعُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ، فَأَغْلَقُوهَا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ، فَلَمَّا خَرَجُوا، سَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَأَخْبَرَنِي: أَنَّهُ صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن شیبہ رضی اللہ عنہما بھی تھے، پھر ان لوگوں نے اندر سے دروازہ بند کر لیا، جب وہ لوگ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک کے سامنے ہی نماز پڑھی، جب دونوں ستو نوں کے درمیان تشریف لے گئے، پھر میں نے اپنے آپ پر اس بات پر ملامت کی کہ میں نے ان سے یہ کیوں نہ پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعتیں پڑھیں؟۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3063]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصلاة 30 (397)، 81 (486)، 96 (504)، التھجد 25 (1167)، الحج 51 (1598)، الجہاد 127 (2688)، المغازي 49 (4289)، 77 (4400)، صحیح مسلم/الحج 68 (1329)، سنن ابی داود/الحج 93 (2023)، سنن الترمذی/الحج 46 (874)، سنن النسائی/المساجد 5 (693)، القبلة 6 (750)، الحج 126 (2908)، 127 (2909)، (تحفة الأشراف: 2037)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 63 (193)، مسند احمد (2/33، 55، 113، 120، 138، 6/12، 13، 14، 15)، سنن الدارمی/المناسک 43 (1908) (صحیح)» ‏‏‏‏

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3063 کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3063  
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
  کعبہ میں داخل ہونا اور نماز پڑھنا درست ہے۔

(2)
کعبہ میں داخل ہونا حج یا عمرے کا حصہ نہیں۔
رسول اللہﷺ کعبہ شریف میں اس وقت داخل ہوئے تھے جب مکہ فتح ہوا تھا۔ (فتح الباري: 3/ 592 حديث: 1601)

(3)
اس وقت کعبہ شریف میں چھ ستون تھے۔
تین ایک قطار میں اور تین دوسری قطار میں۔
رسول اللہ ﷺدروازے میں داخل ہوکر آگے چلے گئےاور دو ستونون کے درمیان نماز ادا کی۔

(4)
صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہﷺ کے ساتھ حضرت بلال حضرت عثمان بن طلحہ ر ضی اللہ عنہما جو کعبہ کے کنجی برادر تھے۔
اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بھی کعبہ شریف میں داخل ہوئے تھے۔ (صحيح البخاري، الحج، باب اغلاق البيت ويصلي في اي نواحي البيت شاء، حديث: 1598)
سنن نسائی كى ایک روایت میں حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کا بھی ذکر ہے۔ (سنن النسائي، مناسك الحج،   باب الدخول البيت، حديث: 2909)

(5)
رسول اللہ ﷺ نے کعبہ شریف کے اندر دو رکعت نماز اد ا کی تھی۔
اور باہر تشریف لانے کے بعد بھی دو رکعتیں پڑھی تھیں۔ (صحيح البخاري، الصلاة، باب قوله تعالي ﴿وَاتَّخِذُوْا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مَصَلّي﴾   حديث: 395)
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3063