عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو اجازت دی کہ وہ ایک دن رمی کریں، اور ایک دن کی رمی چھوڑ دیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3036]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 78 (1975 و 1976)، سنن الترمذی/الحج 108 (954، 955)، سنن النسائی/الحج 225 (3070)، (تحفة الأشراف: 5030)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 72 (218)، مسند احمد (5/450)، سنن الدارمی/المناسک 58 (1938) (صحیح)»