معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن بھیجا اور فرمایا: ”(زکاۃ میں) غلہ میں سے غلہ، بکریوں میں سے بکری، اونٹوں میں سے اونٹ، اور گایوں میں سے گائے لو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزكاة/حدیث: 1814]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الزکاة 11 (1599)، (تحفة الأشراف: 11348) (ضعیف)» (عطاء بن یسار اور معاذ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الضعیفة، للالبانی: 3544)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف إسناده ضعيف سنن أبي داود (1599) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 445