قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں پہلا عربی شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 131]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث131
اردو حاشہ: جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔ اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 131