علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو فرماتے: «اللهم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت أنت ربي سجد وجهي للذي شق سمعه وبصره تبارك الله أحسن الخالقين»”اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا، اور تجھ ہی پر ایمان لایا، اور تیرا ہی فرماں بردار ہوا تو میرا رب ہے، اور میرے چہرے نے سجدہ کیا اس ذات کے لیے جس نے کان اور آنکھ کو بنایا، اللہ تعالیٰ کتنا بابرکت ہے جو سب سے اچھا بنانے والا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1054]
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1054
اردو حاشہ: فائده: حدیث میں مذکور دعا عام سجدے کی دعا ہے۔ سجدہ تلاوت کی دعا اس سے قبل حدیث (1053) میں گزر چکی ہے۔ اس سے یہ با ت معلوم ہوئی کہ سجدہ تلاوت کی جودعا ان الفاظ سے مروی ہے۔ (سجد وجهي للذي خلقه وشق سمعه وبصره بحوله وقوته)(جامع الترمذي، الصلاۃ، باب ماجاء ما یقول فی سجود القرآن، حدیث: 580) ”میرے چہرے نے اس ذات کوسجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اوراپنی قدرت وطاقت سے اس کے کان بنائے اور آنکھیں بنایئں۔“ مستدرک حاکم میں ان الفاظ کے بعد یہ بھی ہے۔ (فَتَبَارَكَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ) (المستدرک للحاکم: 220/1) پس اللہ بہت برکتوں والا ہے۔ بہترین پیدا کرنے والا ہے۔ یہ دراصل عام سجدوں میں پڑھی جانے والی دعا ہے۔ جیسا کہ صحیح مسلم (حدیث 771) کی روایت سے بھی معلوم ہوتا ہے۔ اور سجدہ تلاوت کی دعا وہ ہے۔ جو حدیث 1053 میں گزری۔ سجدہ تلاوت کی دعا کی تحقیق کی بابت دیکھئے: (سنن ابی داؤد (اُردو) مطبوعہ دارالسلام حدیث 1414 کافائدہ۔)
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1054