سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے ساتھ وضو کیا کرتے تھے۔ فتح مکہ کے دن جب آپ کیا تم نے وضو کیا، تو موزوں پر مسح کیا اور ایک ہی وضو سے کئی نمازیں ادا کیں۔ عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اللہ کے رسول! آج آپ نے ایسا کام کیا ہے، جو پہلے کبھی نہیں کیا، فرمایا: عمر! میں نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔
یہ حدیث اسحاق کی ہے، ابن ہاشم نے موزوں پر مسح کا ذکر نہیں کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 1]