965 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهى عَنِ الْمُلاَمَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ
سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع ملامسہ اور بیع منابذہ سے منع فرمایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب البيوع/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 63 باب بيع المنابذة»
وضاحت: یوں کہے کہ جب تو میرے کپڑے کو ہاتھ لگائے گا یا میں تیرے کپڑے کو ہاتھ لگاؤں گا تو بیع واجب ہو جائے گی۔ بعض نے اس کی تعریف یوں کی ہے کہ سامان کو کپڑے کے پیچھے سے ٹٹولے لیکن اس کی طرف دیکھے نہیں اس طرح بیع واقع ہو جائے۔ پھینکنے کو بیع کے وقوع کا سبب بنائیں اس طرح کہ ایک کہے کہ میں اپنا کپڑا تیری طرف دس درہم کے بدلے پھینک رہا ہوں اور دوسرا اسے پکڑ لے۔ یا یوں کہے کہ میں تجھے یہ چیز اتنے کی بیچتا ہوں اس شرط پر کہ جب تیری طرف پھینکوں گا تو بیع لازم ہو جائے گی اور اختیار ختم ہو جائے گا۔(مرتبؒ)