سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے یہاں تشریف لائے، آپ بہت خوش تھے اور فرمایا: ”عائشہ تم نے دیکھا نہیں، مجزز المدلجی آیا اور اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا، دونوں کے جسم پر ایک چادر تھی، جس نے دونوں کے سروں کو ڈھک لیا تھا اور ان کے صرف پاؤں کھلے ہوئے تھے۔ تو اس نے کہا کہ یہ پاؤں ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الرضاع/حدیث: 924]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 85 كتاب الفرائض: 31 باب القائف»
وضاحت: یہ شخص قیافہ شناس تھا۔ اس نے ان دونوں کے پیروں سے ہی پہچان لیا کہ یہ دونوں باپ بیٹے ہیں۔ بعض لوگ اس بارے میں شک کرنے والے تھے، ان کی اس سے تردید ہو گئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس سے دلی خوشی حاصل ہوئی۔(راز)