1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب النكاح
کتاب: نکاح کے مسائل
457. باب جواز جماعه امرأته في قبلها من قدامها ومن ورائها من غير تعرض للدبر
457. باب: دبر سے بچتے ہوئے آگے اور پیچھے سے قبل جماع کرنے کا جواز
حدیث نمبر: 911
911 صحيح حديث جَابِرٍ رضي الله عنه، قَالَ: كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ: إِذَا جَامَعَهَا مِنْ وَرَائِهَا جَاءَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَنَزَلَتْ (نِسَاؤكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ)
سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ یہودی کہتے تھے کہ اگر عورت سے ہم بستری کے لئے کوئی پیچھے سے آئے گا تو بچہ بھینگا پیدا ہو گا اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں سو اپنے کھیت میں آؤ جدھر سے چاہو۔ (البقرہ۲۲۳) [اللؤلؤ والمرجان/كتاب النكاح/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 25 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة: 39 باب (نساؤكم حرث لكم) الآية»