1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


اللؤلؤ والمرجان
كتاب الحج
کتاب: حج کے مسائل
415. باب وجوب طواف الوداع وسقوطه عن الحائض
415. باب: طواف وداع کے واجب ہونے اور حائضہ سے ساقط ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 835
835 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، إِلاَّ أَنَّهُ خُفِّفَ عَنِ الْحَائِضِ
سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ لوگوں کو اس کا حکم تھا کہ ان کا آخری وقت بیت اللہ کے ساتھ ہو (یعنی طواف وداع کریں) البتہ حائضہ سے یہ معاف ہو گیا تھا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحج/حدیث: 835]
تخریج الحدیث: «صحیح، _x000D_ أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 144 باب طواف الوداع»

وضاحت: یہ حدیث دلیل ہے کہ طواف وداع سوائے حائضہ کے ہر حاجی پر واجب ہے جب کہ حائضہ سے ساقط ہے اور اس کے ترک پر فدیہ(دینا) بھی لازم نہیں آئے گا۔(مرتبؒ)