زیاد بن جبیر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ایک شخص سیّدناابن عمر رضی اللہ عنہماکی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ایک شخص نے ایک دن کے روزے کی نذر مانی پھر کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ پیر کا دن ہے اور اتفاق سے وہی عید کا دن پڑ گیا ہے سیّدناابن عمر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تو نذر پوری کرنے کا حکم دیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دن روزہ رکھنے سے (اللہ کے حکم سے) منع فرمایا ہے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 699]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 67 باب الصوم يوم النحر»