سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سورج گرہن اس دن لگا جس دن آپ کے صاحبزادے سیّدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا بعض لوگ کہنے لگے کہ گرہن سیّدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کی وفات کی وجہ سے لگا ہے اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گرہن کسی کی موت و حیات سے نہیں لگتا البتہ تم جب اسے دیکھو تو نماز پڑھا کرو اور دعا کیا کرو۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة الكسوف/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 16 كتاب صلاة الكسوف: 1 باب الصلاة في كسوف الشمس»