سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر کی نماز پڑھی پہلے آپ نے نماز پڑھی بعد میں خطبہ دیا جب آپ خطبہ سے فارغ ہو گئے تو اترے اور عورتوں کی طرف آئے پھر انہیں نصیحت فرمائی آپ اس وقت بلال رضی اللہ عنہ کے ہاتھ کا سہارا لئے ہوئے تھے سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اپنا کپڑا پھیلا رکھا تھا جس میں عورتیں صدقہ ڈال رہی تھیں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 13 كتاب العيدين: 19 موعظة الإمام النساء يوم العيد»